Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum  

Go Back   Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum > Ladies planet > Fashion & Apparel > Health and Fitness

Notices

Health and Fitness Everything Related To Health And Fitness Goes In This Section.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 11-04-2011, 04:03 PM   #1
Rania
 
Rania's Avatar

Users Flag!
 
Join Date: Jan 2011
Posts: 12,667
Rania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond reputeRania has a reputation beyond repute
Rose >>> پیٹ میں چربی کینسر کے پھیلاؤ کا سبب <<<

بیضہ دانی کا کینسر برطانیہ کی خواتین میں پانچواں سب سے زیادہ پائے جانے والا کینسر ہے۔


ایک نئی تحقیق کے مطابق پیٹ کے اوپر چربی کی تہہ رحم کے کینسر کو پھیلانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
رحم یا بیضہ دانی کے کینسر کے اسّی فیصد کیسز میں بیماری کی تشخیص سے پہلے ہی کینسر پیٹ پر موجود چربی کی اس تہہ تک پہنچ جاتا ہے جسے اومینٹم کہا جاتا ہے۔

دی نیچر میڈیسن ریسرچ نامی رسالے کا کہنا ہے کہ اگر رحم کا کینسر جسم میں اومینٹم تک پہنچ جائے تو یہ بیماریچربی کی اس پُوری تہہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔

برطانیہ میں ماہرین کے مطابق یہ تحقیق رحم کے کینسر کو سمجھنے کے لیے فائدے مند ثابت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ کینسر برطانیہ کی خواتین میں پانچواں سب سے زیادہ پائے جانے والا کینسر ہے۔
اومینٹم پیٹ کے اُوپری حصے میں پایا جاتا ہے اور اگرچہ یہ اپنے ارد گرد موجود اعضاء کو سہارا دیتا ہے لیکن جسم میں اس کا ہونا کوئی ضروری نہیں ہے۔
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اومینٹم میں اس کینسر کا پھیلاؤ ابتدائی پھیلاؤ سے زیادہ بڑھ جاتا ہے تاہم یہ معلوم کرنے کے لیے امریکہ میں یونیورسٹی آف شکاگو کی ایک ٹیم نے چوہوں پر تجربہ کیا جس سے واضح ہوا کہ یہ کیسنر اومینٹم تک بیس منٹ کے اندر داخل ہو جاتا ہے جس کے بعد یہ اومینٹم میں موجود چربی کو استعمال میں لا کر مزید بڑھتا رہتا ہے۔
یونیورسٹی آف شکاگو کے پروفیسر ارنسٹ لینگل کا کہنا ہے جن اجزاء سے اومینٹم بنا ہے یہ علمِ حیات کے مطابق وہی اجزاء ہیں جو جہازوں کے ایندھن میں بھی پائے جاتے ہیں۔
"جن اجزاء سے اومینٹم بنا ہے یہ علمِ حیات کے مطابق وہی اجزاء ہیں جو جہازوں کے ایندھن میں بھی پائے جاتے ہیں"
پروفیسر ارنسٹ لینگل






انھوں نے کہا اومینٹم کی چربی کینسر کے جراثیم کی پرورش کرتی ہے اور بیماری کو جسم میں تیزی سے بڑھاتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا اس بارے میں ہم جتنی معلومات اکٹھی کر سکیں اتنا ہی اچھا ہے کیونکہ اس سے علاج سامنے آئے گا۔
محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چربی چھاتی اور رحم کے کینسر سمیت دیگر اقسام کے کینسر کا بھی باعث ہے۔
Rania is offline   Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
سبب, میں, پھیلاؤ, پیٹ, چربی, کا, کینسر, کے, &gt&gt&gt, &lt&lt&lt, >>>, <<<


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
زیتون کے بےشمار خواص اور فوائد AfTaB AnSaRi General Knowledge 10 04-07-2013 05:59 PM
}}}}}}}} بچے کی نگہداشت کے زریں اصول {{{{{{{ Rania Baat Cheet 3 10-03-2012 07:16 PM
فضائی حادثے میں ہلاک ہونے والے رہنما AfTaB AnSaRi General Knowledge 1 08-11-2011 09:58 PM
مچھلی کا تیل AfTaB AnSaRi General Knowledge 4 07-19-2011 08:51 PM
زیتون کے تیل کو زندگی کا معمول بنائیں Princess Of Azkaban Health and Fitness 5 07-18-2011 04:50 PM


All times are GMT +6. The time now is 02:04 AM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2020, vBulletin Solutions, Inc.