Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum  

Go Back   Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum > Main Category > News & Announcement > Introduction

Notices

Introduction Please give us Short Intro about your self.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 01-31-2018, 04:20 PM   #1
yasirbukhari512

Users Flag!
 
Join Date: Jan 2018
Posts: 5
yasirbukhari512 is on a distinguished road
New بلبل کا نغمہ کس کے لیے ہے؟

اکثر پرندوں کی آوازیں سریلی اور دل کو لبھانے والی معلوم ہوتی ہیں اگرچہ پرندوں کی پراسرار گفتگو کو سمجھنا عام انسانوں کی بس کی بات نہیں لیکن فی زمانہ سائنس دان خوش الحان پرندوں کی رموزی زبان کو سمجھنےکی کوشش کر نے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسی حوالے سے ایک نئے مطالعے میں ماہرین نے انکشاف کیا ہےکہ بلبل کا سریلا نغمہ مادہ بلبل کو رجھانے کے لیے ہے جس سے مادہ بلبل کی توجہ اس کی طرف مبذول ہوتی ہے اور یوں نسل کے تسلسل کا ذریعہ پیدا ہوجاتا ہے۔سائنس دانوں نے بلبل کے خوبصورت گیت کے پیچھے

چھپے مفہوم کو سمجھنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلبل رات کے وقت سریلا نغمہ چھیڑ کردراصل مادہ بلبل کے ساتھ عہدو پیمان باندھنے کی کوشش کرتا ہے اور اسے اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ اس میں ایک اچھے شوہر اور ایک اچھا باپ بننے کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔سائنسی رسالے'بی ایم سی ایولشنری بائیولوجی' میں شائع ہونے والے مطالعے کے مطابق تقریباً اسی فیصد پرندوں کی نسلوں میں اولاد کی پرورش میں نر پرندے کا کردار بہت اہم ہوتا ہے جو مادہ پرندے کو انکیوبیشن یا انڈے سینے کے دوران کھانا کھلانے اور شکاریوں کے خلاف اپنے گھونسلے کا دفاع کرتا ہے۔محققین کے مطابق پرندے بامعنی گفتگو کرتے ہیں اور اپنی بات آسانی سے دوسروں تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن بلبل اپنی خاندانی اقدار کی تشہیر کے لیے گانے کا استعمال کرتا ہے۔فرائی یونیورسٹی برلن کے محققین نے کہا کہ پیچیدہ کورل ترتیبات کے ساتھ گانا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن بلبل کے نغمے میں خاص طور پر دہرانے والی بھنبھناہٹ کی آوازوں کے ساتھ متغیر نغمے شامل ہوتے ہیں جسے گانے کے لیے بلبل کی اچھی جسمانی صحت کی ضرورت ہوتی ہے۔تحقیق کی قیادت کرنے والے مصنف کونی بارچ نے کہا کہ بلبل کا گانا مخصوص نغمے کی خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے جبکہ مادہ بلبل پرندے کی اچھے باپ بننے کی خصوصیت کو اس کے گانے کی مہارت پر پرکھتی ہے اور کہا جاسکتا ہے کہ پرندوں میں مرد ساتھی کے انتخاب کے لیے والدین کی خصوصیت ایک اہم عنصر ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا نہیں خیال کہ بلبل گانے کی خوبصورتی کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے بلکہ ممکن ہے کہ مادہ بلبل پر پرندے کی کارکردگی کا اثر اس کے گانے سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔بقول مصنف بارچ قیاس ہے کہ شاید مادہ بلبل کو اس گانے میں چھپی ہوئی معلومات متاثر کرتی ہے جو اسے گلوکار کی خصوصیات مثلاً اس کے مضبوط مدافعتی نظام، عمر، وہ کہاں پیدا ہوئے اور اس کے اچھے والد بننے کے کردار کے بارے میں بتاتی ہے۔پروفیسر بارچ کا کہنا ہے کہ یہ گانا پرندے کی سیکھنے کی اہم خصوصیت کی طرف بھی ایک اشارہ ہو سکتا ہے۔سائنس دانوں کے مطابق بلبل میں عام طور پر 180 چھوٹے چھوٹے گانے دہرانے کی صلاحیت ہوتی ہے اور پرندوں میں گیت گانے کی صلاحیت کو پورا پورا استعمال کرتے ہوئے بلبل اپنے گیت میں 250 بھنبھناہٹ کی آوازیں، الاپ اور سیٹیاں شامل کرتا ہے۔
yasirbukhari512 is offline   Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
بلبل, بلبل, لیے, نغمہ, کا, کس, کے, ہے؟


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
زندہ ہونے والے ہیں معدوم جانور Black Pearl General Knowledge 6 05-09-2016 06:05 PM
ایک ہندو کے اسلام قبول کرنے کا ایمان افروز  FM Rao Urdu Adab 1 11-29-2014 10:22 PM
ماں جی Muhammad Aizaz Urdu Adab 7 06-13-2013 09:01 PM
}<}<}لاہور پاکستان کا اور ہمارا دل {>{>{ Rania Pakistan Planet 6 01-04-2013 04:23 PM
راشد منہاس Princess Of Azkaban Pakistan Planet 6 12-24-2012 12:17 AM


All times are GMT +6. The time now is 03:29 PM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2020, vBulletin Solutions, Inc.