Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum  

Go Back   Urdu Planet Forum -Pakistani Urdu Novels and Books| Urdu Poetry | Urdu Courses | Pakistani Recipes Forum > General Forum > News and Current Affairs

Notices

News and Current Affairs All kind of news and Current Affairs will goes here

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 08-28-2019, 11:08 AM   #1
journalist
Moderator

Users Flag!
 
Join Date: Nov 2011
Posts: 13,664
journalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond reputejournalist has a reputation beyond repute
Default Artical 1

کچرے پر نورا کشتی

کراچی کچرے تلے سسک رہا ہے ، وبائی بیماریوں مکھی، مچھروں نے کراچی کے شہریوں پر حملہ کردیا ہے مگر کراچی کو کچرے تلے دفن کرنے کے ذمہ دار اس پر کوئی کام کرنے کے بجائے نورا کشتی میں مصروف ہیں ۔ میئر کراچی وسیم اختر اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال ایک دوسرے کے خلاف روز ایک بیان دیتے ہیں اور نیا انکشاف کرتے ہیں ۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ان انکشافات کی روشنی میں وسیم اختر اور مصطفیٰ کمال کے خلاف مقدمات درج کیے جاتے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاتا ، اس کے بجائے سب ان کے بیانات پر تالی بجانے میں مصروف ہیں ۔ وسیم اختر اور مصطفیٰ کمال کی نوراکشتی کو دیکھ کرشہر کے کسی گنجان مقام پر ہونے والی نورا کشتی یاد آنے لگتی ہے جس میں دو افراد ایک دوسرے کو خوب گالیوں سے نوازتے ہیں ، ایک دوسرے کے شجرے کے بارے میں ہوشربا انکشافات بھی کرتے ہیں اور خوب لپا ڈگی بھی ۔ اس دوران ان کے دیگر ساتھی مجمع میں سے بہتیرے افراد کی جیب صاف کرڈالتے ہیں ۔ یہاں بھی کچھ ایسا ہی ہے ۔ وسیم اختر اور مصطفیٰ کمال نہ صرف ایک دوسرے کی کرپشن بلکہ ایک دوسرے کے بارے میں رنگین داستانیں بھی سنا رہے ہیں ۔ اس نورا کشتی میں سب بھول گئے کہ گزشتہ پانچ سال تک کراچی میں وسیم اختر نے اپنی ایک بھی ذمہ داری پوری نہیں کی ۔ کسی نے مصطفیٰ کمال سے سوال نہیں کیا کہ بقول ان کے انہوں نے 40 ارب روپے سیوریج کی بہتری پر خرچ کیے تھے تو کراچی میں گلی ، کوچے سے لے کر تمام شاہراہیں کیوں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں ۔ کراچی کی تباہی کے ذمہ دار وسیم اختر اور مصطفیٰ کمال دونوں ہی ہیں ۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ یہ دونوں ایک ہی پارٹی متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھتے رہے ہیں اور وہی کراچی میں تباہی کی ذمہ دار ہے ۔ اس وقت کراچی شدید ترین مسائل کا شکار ہے ۔ اب جبکہ بلدیاتی انتخابات سر پرآگئے ہیں تو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سیلیکٹرز نے مصطفیٰ کمال کی اچھی تصویر بنانے کی کوشش کردی ہے کہ وہی کراچی کے مسائل حل کرسکتے ہیں ۔ مصطفیٰ کمال کی خوبصورت تصویر پینٹ کرنے والے بتائیں کہ کراچی میں چائنا کٹنگ کس کے دور میں عروج پر پہنچی اور کس نے کراچی کے ایک ایک پارک اور گرین بیلٹ کو بیچ دیا ۔ اب پھر سے مصطفیٰ کمال کو کراچی کے آئندہ میئر کے امیدوارکے طور پر پیش کیا جارہا ہے ۔ کراچی کے شہریوں کو پہچان لینا چاہیے کہ پرانی شراب کو دوبارہ سے نئی بوتل میں بیچنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مصطفیٰ کمال اور وسیم اختر کے درمیان نورا کشتی سے ایم کیو ایم کو ایک فائدہ یہ پہنچے گا کہ تمام ملبہ وسیم اختر پر ڈال کر وہ بری الذمہ ہوجائے گیاور اس کا دوسرا کھلاڑی میدان میں موجود ہوگا ۔ دوسرا فائدہ سیلیکٹرز کو یہ ہورہا ہے کہ اس نورا کشتی میں عوام محو ہوگئے ہیں اور ان کی توجہ وقتی طور پر مہنگائی ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی قدر ، پٹرول ، گیس اور بجلی کے نرخوں میں ہر ماہ اضافے اور عوام کو ٹیکس کے نام پر نچوڑنے جیسے اہم مسائل سے ہٹ گئی ہے ۔ یہ تماشا ابھی ختم نہیں ہوا ہے بلکہ اس کو روز ایک نیا رنگ دیا جائے گا تاکہ عوام اسی میں مصروف رہیں اور سرکار اپنا کام کر گزرے ۔ اس وقت صرف اور صرف سرکاری پالیسیوں کے سبب ملک کی معیشت کی نیا گرداب میں ہے اور حکومت اس طرف سے توجہ ہٹانے کے لیے کراچی کو مکھیوں کی یلغار اور وبائی بیماریوں کے حملے کی اسموک اسکرین سے کام لے رہی ہے ۔ شہری کی صفائی ستھرائی صوبائی حکومت اور بلدیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس کو تماشا بنانے کے بجائے اس کے ذمہ داروں کو عدالتی کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ضرورت ہے ۔ حیدر آباد کا حال بھی کراچی سے کم نہیں۔
journalist is offline   Reply With Quote
Reply

Bookmarks

Tags
artical


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
ARTICAL journalist News and Current Affairs 0 01-21-2017 02:04 PM
ARTICAL journalist Urdu Column 0 12-19-2016 10:23 PM
ARTICAL OF TODAY journalist Urdu Column 0 12-19-2016 10:14 PM
ARTICAL OF TODAY journalist News and Current Affairs 0 12-12-2016 09:58 PM
ARTICAL OF TODAY journalist News and Current Affairs 0 12-01-2016 10:14 PM


All times are GMT +6. The time now is 12:34 PM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.9
Copyright ©2000 - 2019, vBulletin Solutions, Inc.